حفاظت از کرونا وائرس و دیگر وبائی امراض
آج کل ایک موذی مرض کروناوائرس نے نہ صرف انسانوں کو جانی نقصان پہنچایا ہے بلکہ ان کے روز گار تک چھین لئے ہیں اور نچلے طبقہ کے لوگوں کو تودووقتوں کی روٹی سےبھی محروم کر دیا ہے۔اس موذی مرض سے بچائو کیلئے اس نقشِ پاک کو،پاک سیاہی سے لکھ کر اپنے پاس رکھیں یا گلے میںڈال لیں۔تعویز کو موم جامہ کر کے پہنیں تا کہ پانی اور پسینہ وغیرہ سے خراب نہ ہونے پائے۔
نقش
ضرور پڑھیے: کرونا وائرس سے بچاوٗ کی دعا
ملازمت میں اگلے سکیل پر ترقی کیلئے
اِنْ تَتُوْبآاِلَی اللہِ سے ظَھِیْرٌ تک۔ ( سورۃ تحریم آیت مبارکہ نمبر 4)
اگر کوئی شحص یہ آیت لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اور فجر کی نماز کے بعد27 دن تک روزآنہ 111مرتبہ پڑھتا رہے تو اِن شاء اللہ اگلے سکیل پر ترقی مل جائے گی، عمل نوچندی جمعرآت سے شروع کرنا ہے جبکہ قمر در عقرب نہ ہو۔ قرض کی وصولی کیلئے
یٰبَنْٓی اِسْرَآءِئْلَ اذْکُرُ سے تَعْلَمْوُنَ تک۔ سورۃ البقرہ آیات 40تا42
اگر کوئی شخص کسی کو قرض دے اور قرض لینے والا اب واپس نہ کر رہا ہو تو چالیس دن تک روزآنہ 111مرتبہ ان آیات کو پڑھے پھر قرض کی رقم واپس مانگے تو اِن شاء اللہ رقم واپس مل جائے گی ۔اور اگر کوئی شخص ہمیشہ چار ماہ تک روزآنہ نماز فجر کے بعد پڑھتا رہے تو حق پر قائم رہے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی ایسے شخص پر پڑھی جائے جس سے گواہی لینا مقصود ہو وہ گواہی دے دے گا ۔ ان شاء اللہ۔ البتہ دم کرنے والے شخص کا پرہیز گار و متقی ہونا ضروی ہے۔
ساس اور بہو میں اتفاق کیلئے
اَلنَّبِیُ اَولٰی بِالمُومِنِیْنَ سے مَسْطُوْرًاءَ (سورۃ احزاب آیت 6 )
اگر کسی گھر میں ساس اور بہو کے درمیان لڑائی جھگڑا اور ناچاقی رہتی ہو تو اہل خانہ میں سے کوئی مغربین کے بعد 21یوم تک روزانہ 127 مرتبہ اس آیت مبارکہ کو پڑھے تو اِن شاء اللہ ساس اور بہو کے درمیان جھگڑا نہ ہو گا اور دونوں کے درمیان اِتفاق و اِتحاد پیدا ہو جائے گا۔
جائز محبت کے حصول کیلئے
وَالقیتُ عَلَیکَ مُحبۃً مِنی وَ لِتُصنعَ عَلٰی عَینیِ یَا حبیبُ یَاوَدُودوُ یَا سَبُوحُ یَا غَفوُرُ ۔
اگر کوئی ان اسماء کو لکھ کر 4 مرتبہ پانی یا عرق گلاب پر یا مٹھائی پر پڑھ کر اس شحص کے سامنے ڈال دے جس سے محبت پیدا کرنا مقصود ہو اور دل میں پڑھے
اے پروردگار! اِن اسماء کی حرمت کے صدقے میں میری محبت فلاں کے دل میں ڈال دے
تو اِن شاء اللہ دُعا قبول ہو گی۔ اگر ایسا نہ کر سکے تو ہر نماز کے بعد 4 مرتبہ ہتھیلی پرپڑھ کر اپنے جسم پر پھیر لے اور اپنی حاجت کا دل میں تصور کرے ان شاء اللہ کامیابی ہوگی مگر عمل صرف جائز اور شرعی محبت کے لیے کرے ورنہ نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا ۔
کاروبار اور رزق میں اضافہ کے لیے
زیِّنَ اٰمَنُوْا وَاِلَّذِیْنَ سے بَغِیْرِ حِسَا بٍ تک ۔ (سورۃ البقرہ آیت مبارکہ نمبر۲۱۲)
رزق میں تنگی سے نجات کے لیے روزانہ نمازِ فجر کے بعد 100 مرتبہ ، نمازِ ظہر کے بعد 111 مرتبہ ، نمازِعصر کے بعد 121 مرتبہ ، نمازِ مغرب کے بعد131 مرتبہ اور نمازِ عشاء کے بعد 141 مرتبہ اس آ یت مبارکہ کو تلاوت کرنا معمول بنا لیں تو اِن شاءاللہ رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتیں ، برکتیں نازل فرمائے گا ۔ اس کے علاوہ اس آیت مبارکہ کو لکھ کر دکان یا کاروبار کی جگہ پر لٹکا دے گا تو کاروبار میں برکت پیدا ہوگی اِن شاء اللہ ۔
ضرور پڑھیے: رزق کے لئے دعا
حافظہ کی مضبوتی کے لیے
﷽ ا لٓمّٓ ذٰلِکَ الْکِتٰبُ سے ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ (سورۃ البقرہ آیات1 تا 5 )
اگر کسی بچے کا یا بڑے کا حافظہ کمزور ہو تو نو چندی جمعرات سے اگلی 4 جمعرات تک ہر جمعرات کوروزہ رکھے ، چینی کے برتن پر زعفران اورعرقِ گلاب سے ان آیات لکھ کرپانی میں گھول کے مغرب کے وقت پی لے تو اِن شاء اللہ حافظہ مضبوط ہو جائے گا۔اور اگر فجر کی نماز کے بعد کوئی اِن آیات کو تلاوت کرے تو پوشیدہ باتوں سے آگاہ ہو گا۔
حصولِ ملازمت ، روز گار اور پیغامِ نِکاح کیلئے
قُل اِنَّ الْفضلَ بِیِداللہ سے العظیمتک۔ سورۃ العمران( آیات 73 تا74 )
درج بالا آیاتِ مبارکہ کو کاغذ پر لکھ کر کسی بے روزگار آدمی کے بازو پر باندھ دیں تو اِن شاء اللہ وہ باروزگار ہو جائے گا، اور جس نے کہیں شادی کیلئے نکاح کا پیغام بھیجنا ہو اس کے بازو پر باندھ دیا جائے تو اِن شاء اللہ اُس کا پیغام منظور ہو جائے گا۔
زراعت میں برکت اوراولاد کیلئے
(فَالِقُ الْاِ صْبَاحِ سے الْعَلِیْمِتک۔ سورۃ الانعام آیت مبارکہ 96)
اگر کوئی اس آیت مبارکہ کو پانی میں گھول کر پانی کھیت میں ڈال دے تو اُس کی کھیت میں برکت پیدا ہوگی۔ اور اگر کوئی عورت اس آیت کو لکھ کر پانی میں گھول کر پی لے اور ایک تعویز بنا کرباندھ لے تو اِن شاء اللہ اس کی اولاد ہو جائے گی۔
ضرور پڑھیے : دعائے وسعتِ رزق
ظالم آفیسر /حاکم سے کام نِکالنے کا عمل
اگر کسی شخص کو کسی سحت آدمی یا آفیسر سے کام ہو مگر اس آفیسر کا سلوک لوگوں سے یا اپنے ماتحتوں سے اچھا نہ ہو تو اِن حالات میں چاہئے کہ ذیل کا عمل اللہ پاک پر توکل کرتے ہوئے کرے تو اِن شاء اللہ ظالم حاکم بھی مہربان ہو جائے گا اور اُس کا کام کر دے گا اور عزت و احترام سے پیش آئے گا۔
عمل کچھ اس طرح سے شروع کرنا ہے کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد 700 مرتبہ یَا حییُ یَا قیومُ پڑھ کر بارگاہِ الٰہی میں اپنے مقصد کیلئے نہایت عاجزی و اِنکساری سے دُعا کریں اور پھر اُس آفیسریا حاکِم کے پاس جائیں تو اِن شاء اللہ وُہ مہربانی سے پیش آئے گا اور سائل کا کام بھی کر دے گا۔
مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزِٹ کرتے رہیے۔